کراچی(نیشنل ٹائمز) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حادثہ ڈیفنس فیز 07 خیابان حافظ سگنل کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی ہے، کار سوار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کراچی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی



