بہاولنگر(نیشنل ٹائمز)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت محمد عامر کے نام سے ہوئی، پولیس نے بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ بستی کوٹ بابل میں پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق



