چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں خلا میں اے آئی کمپیوٹنگ صلاحیتیں بنانے کی دوڑ میں شامل

بیجنگ(شِنہوا) ایک ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ سے کیےگیےسادہ سے سوال کے جواب میں “ایک گندم کا کھیت جو قدرے خشک ہے اور جسے پانی دینے کی ضرورت ہے” جیسا قابل فہم خلاصہ حاصل ہوتا ہے، جو خلا میں مکمل طور پر خودمختار تجزیے کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، تو یہ چینی خلائی اے آئی سسٹم کی طاقت کی ایک واضح ثبوت پیش کرتا ہے۔
جیسے جیسے اے آئی کے لیے کمپیوٹنگ طاقت کی بھوک بڑھ رہی ہے، ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک نیا میدان ابھر رہا ہے، جس میں ذہین کمپیوٹنگ کو خلا تک توسیع دی جا رہی ہے۔ نومبر کے اوائل میں اسپیس ایکس کے راکٹ نے اسٹارکلاؤڈ-1 سیٹلائٹ کو مدار میں پہنچایا، جو این ویدیا کے جی پی یوایس سے لیس ہے، جس سے خلائی کمپیوٹنگ عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔
چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس دوڑ میں پہلے ہی قدم رکھ دیا ہے، اس یقین کے ساتھ کہ خلا توانائی، جگہ اور کولنگ جیسی زمینی حدود سے بچتے ہوئے اے آئی کے پھیلاؤ کے لیے نئی راہیں کھول سکتا ہے۔
اس دوڑ میں تازہ اضافہ ژونگ کے تیان سوآن (کو مو سپیس) ہے جس کی بنیاد 2024 میں رکھی گئی۔ کمپنی کا ارورا 1000خلائی کمپیوٹر جی لین-1 سیٹلائٹ کے ساتھ مدار میں 1 ہزار سے زائد دن مکمل کر چکا ہے جبکہ اس کا اگلی نسل کا ارورا5000، جس میں مقامی طور پر تیار کردہ ہائی پرفارمنس جی پی یو شامل ہے، اگلے سال مدار میں آزمائشی مرحلے میں داخل ہوگا۔ کمپنی زمین کے نچلے مدار میں “اسپیس سپر کمپیوٹر” بنانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔
چینی ٹیکنالوجی ماہرین کے لیے خلائی کمپیوٹنگ ایک واضح برتری رکھتی ہے کیونکہ زمینی سطح پر اے آئی بجلی، ڈیٹا ااور زمین کے استعمال جیسی رکاوٹوں سے دوچار ہے۔
ژونگ کے تیان سوآن کے سی ای او لیو یاؤچھی نے شِنہوا کو بتایا کہ مداری ایج کمپیوٹنگ، اے آئی کو براہِ راست ڈیٹا کے منبع تک لے جاتی ہے، جو روزانہ سیٹلائٹ تصاویر اور ٹریفک کے پیٹابائٹس ڈیٹا کو زمین پر بھیجے جانے سے پہلے ہی فلٹر کر دیتی ہے، یوں محدود ڈاؤن لنک کے دباؤ کو کم کرتی ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر