چین میں نومبر کے دوران ترسیل کے شعبے میں مسلسل توسیع

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ترسیل کے شعبے کی کاروباری سرگرمیوں میں نومبر کے دوران مسلسل توسیع ریکارڈ کی گئی ہے۔چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملکی لاجسٹکس مارکیٹ کو ٹریک کرنے والا انڈیکس ، جو اقتصادی سرگرمی کی صلاحیت کی علامت ہے،نومبر میں 50.9 فیصد پر کھڑا تھا جوگزشتہ ماہ کی نسبت 0.2 فیصد زائد ہے۔مرکزی علاقوں میں کاروباری حجم کا انڈیکس 51 فیصد رہا جبکہ مغربی علاقوں میں یہ 51.2 فیصد پر پہنچ گیا اور دونوں اعداد و شمار قومی سطح سے بلند ہیں۔ چین کے مشرقی علاقوں میں کاروباری حجم کا انڈیکس 50.5 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کی نسبت0.1 فیصد بڑھ گیا۔چائنہ لاجسٹکس انفارمیشن سینٹر کے اہلکار ہو ہان نے بتایا کہ ٹرانسپورٹیشن آلات، گھریلو آلات اور فرنیچر، سمارٹ ڈیوائسز، اور آٹوموبائل و آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں طلب میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا۔اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ چین کا کاروباری توقعات کا انڈیکس پچھلے مہینے 54.9 فیصد رہا جو اب بھی اعلیٰ سطح پر قائم ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر