24 گھنٹے میں‌ 1450 یوکرینی فوجی ہلاک کر دیئے: روسی وزارت دفاع

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران یوکرین کے محاذِ جنگ پر ہونے والی جھڑپوں میں تقریباً 1,450 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے، مختلف محاذوں پر روسی بیٹل گروپس نے نمایاں پیش رفت کی اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔روسی وزارتِ دفاع کے مطابق بیٹل گروپ نارتھ کے علاقے میں 285 یوکرینی اہلکار مارے گئے، ویسٹ کے سیکٹر میں 235 فوجی ہلاک ہوئے۔ساؤتھ میں 175 اور سینٹر کے محاذ پر سب سے زیادہ 465 اہلکاروں کا صفایا کیا گیا، ایسٹ میں 235 جبکہ ڈنیپر کے محاذ پر 55 یوکرینی فوجی مارے گئے۔روسی فوج نے تصدیق کی کہ یوکرین کے جانب سے روسی شہری علاقوں پر “دہشت گردانہ حملوں” کے جواب میں کِنزال ہائپرسونک میزائلوں سمیت لمبے فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے ذریعے یوکرینی دفاعی اور صنعتی تنصیبات پر بڑی کارروائی کی گئی، وزارت کے مطابق حملوں کے تمام اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ روسی افواج نے یوکرین کے توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، فوجی ساز و سامان کے گوداموں اور غیر ملکی کرائے کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو 152 مختلف مقامات پر نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق بیٹل گروپ سینٹر کی افواج نے دیمتروو (ڈی نیٹیسک پیپلز ریپبلک) کے علاقے میں یوکرینی یونٹ کو گھیرے میں لے کر صفایا کرنے کی کارروائی جاری رکھی اور فرنٹ لائن پر اپنی پوزیشن مزید بہتر کی۔روسی فضائی دفاع نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 366 یوکرینی ڈرونز اور امریکی ساختہ ہِمارس سسٹم کے دو راکٹ مار گرائے۔وزارتِ دفاع کے مطابق آپریشن کے آغاز سے اب تک یوکرینی فوج کے 668 جنگی طیارے، 283 ہیلی کاپٹر، 1 لاکھ سے زائد ڈرونز، 26 ہزار سے زیادہ بکتر بند گاڑیاں، 31 ہزار سے زائد توپیں، اور 48 ہزار سے زیادہ فوجی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر