لودھراں: مریم نواز کا بچے کے کھلے ہول میں گرنے سے ہلاکت پر ڈی سی کو ہٹانے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کو سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لودھراں کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا، اُنہوں نے بچے کی افسوسناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسران کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں کھلے مین ہولز اور خطرناک مقامات کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا تدارک ہو سکے۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر