لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا

کہروڑ پکا، لودھراں (نیشنل ٹائمز) پنجاب کے شہر لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
افسوسناک واقعہ کہروڑ پکا کے علاقے دھنوٹ میں پیش آیا جہاں سکول جاتے ہوئے سات سالہ ریحان کھلے مین ہول میں گر گیا، ریسکیو ٹیم نے بچے کو تشویشناک حالت میں باہر نکالا اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث پیش آیا، واقعے نے علاقے میں شدید دکھ اور غصے کی فضا پیدا کر دی ہے جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پنجاب میں کھلے مین ہولز پر زیرو ٹالرنس کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں مین ہولز کی کورنگ اور واٹر سپلائی مینجمنٹ کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کی۔بلال یاسین نے تمام اضلاع کے ایم ڈیز کو واضح ہدایت جاری کی کہ ہر مین ہول کا ڈھکن ہر صورت یقینی بنایا جائے، فنکشنل واسا اضلاع میں اگر کوئی مین ہول کھلا پایا گیا تو متعلقہ افسر براہِ راست ذمہ دار ٹھہرے گا۔بلال یاسین نے واضح کیا کہ مین ہولز سے متعلق کسی بھی شکایت یا حادثے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر