اسرائیلی فورسز کے غزہ اور مغربی کنارے میں ظالمانہ حملے جاری، متعدد فلسطینی زخمی

غزہ(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فورسز کے غزہ اور مغربی کنارے میں ظالمانہ حملے جاری ہیں، غزہ کے مشرقی علاقوں میں شدید دھماکے، تباہی کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے طوفہ محلہ میں ییلو لائن کے قریب فضائی حملہ کیا،، مشرقی علاقوں پر مسلسل فائرنگ کی گئی۔اسرائیل نے مغربی حصے میں ڈرون سرگرمی تیز کردیں، صیہونی فورسز کے وسطی غزہ کے المغازی کیمپ پر فضائی حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحری جہازوں کی ساحل پر فائرنگ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسرائیلی فضائیہ نے رفاہ شہر میں متعدد حملے کیے، کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔اقوام متحدہ کے مطابق شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں 227 فلسطینی شہید، 95 ہزار متاثر ہوئے۔رواں سال مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی آبادکاروں کی جانب سے 1 ہزار 680 حملے کیے گئے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر