برطانوی جامعات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کیلئے داخلے معطل

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانوی جامعات نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ پر داخلوں کے دروازے بند کرنا شروع کر دیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف چیسٹر ، یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، یونیورسٹی آف سنڈر لینڈ، کوونٹری یونیورسٹی سمیت 9 برطانوی جامعات نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے داخلے کا عمل روک دیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کی جانب سے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش بڑھنے کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا گیا، دیگر جامعات نے بھی دونوں ملکوں کے طلبہ کے داخلوں کے طریقہ کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا۔برطانیہ کی بارڈر سکیورٹی کی وزیر اینجلا ایگل نے کہا ہے کہ ویزا سسٹم کو برطانیہ میں قیام کے لیے بیک ڈور کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔گزشتہ ماہ یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ گزشتہ سال پاکستان اسائلم کی درخواستیں دینے والے ممالک میں سر فہرست رہا۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر