آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

مظفرآباد(نیشنل ٹائمز) چیف الیکشن کمیشن کی تقرری بارے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔خط کے متن میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کیا جائے، آئین کے تحت وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے اس پر مشاورت اپوزیشن لیڈر سے لازمی قرار دی گئی ہے۔شاہ غلام قادر نے خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا منصب عرصہ سے خالی چلا آرہا ہے، ریاست کے انتخابی عمل اور آئینی ذمہ داریوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ آمدہ انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا تقرر لازمی ہے، آئینی تقاضوں کے مطابق آئینی تقرری کو مزید تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔شاہ غلام قادر نے خط میں کہا کہ آئینی مشاورت کے تقاضے پورے کر کے فوری مشاورت کا آغاز کیا جائے، ہنگامی میٹنگ کے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کیئے جائیں، یہ منصب ریاستی ڈھانچے کا بنیادی ستون ہے۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر