غزہ میں تباہ اور جنگ کے سائے میں خوشیوں کے شامیانے، 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی

غزہ(نیشنل ٹائمز) غزہ میں بارود کے سائے تلے خوشیوں کے شامنے بج گئے، 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کر دی گئی، خوشیوں کی اس تقریب میں 21 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جو غزہ کے عوام کے لئے امید اور حوصلے کی علامت بن گئی۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اجتماعی شادی غزہ کے علاقے خان یونس میں منعقد ہوئی، جس میں شامل دلہنوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے سائے تلے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اپنی نئی زندگی کی جانب سفر کا آغاز کیا، ان دلہنوں میں 27 سالہ ایمان حسن لَوا بھی شامل تھیں جنہیں راستے میں موجود شہری ہاتھ ہلا کر مبارک باد دیتے رہے۔ایمان حسن نے اس موقع پر کہا کہ سب کچھ ہو جانے کے باوجود ہم ایک نئی زندگی کا آغاز کریں گے، اللہ نے چاہا تو اس جنگ کا خاتمہ ہو گا، یہ اجتماعی شادی الفارس الشاہیم نامی امدادی ادارے کی مالی معاونت سے منعقد کی گئی، جو متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کام کرتا ہے۔ادارے نے ناصرف تقریب کا اہتمام کیا بلکہ نوبیاہتا جوڑوں کو نئی زندگی شروع کرنے میں مدد کے لئے نقد سلامی اور ضروری گھریلو سامان بھی فراہم کیا۔تقریب کے منتظمین کے مطابق 54 منتخب جوڑوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 651 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، تقریب میں فلسطینی روایتی دبکہ رقص، لوک گیت اور موسیقی نے ماحول کو خوشیوں سے بھر دیا جبکہ فضا میں جنگ کے غم اور نئی امیدوں کا امتزاج نمایاں تھا۔درجنوں فلسطینی جوڑوں نے ان مشکل حالات کے باوجود زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا جو غزہ کے عوام کے حوصلے اور ثابت قدمی کی ایک روشن مثال ہے۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر