نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

گوجرانوالہ(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے لوگوں کا حق ہے جو انہیں بہت پہلے مل جانا چا ہیے تھا، گوجرانوالہ کی ترقی اورعوام کو سہولت ملنے پر بے حد خوشی ہے۔اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریف میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ عوام کی سہولت کیلئے بننے والا تاریخی پراجیکٹ ہے، ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا جس سے روزانہ 51ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے۔بلال اکبر نے بتایا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ میں 40الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائے گیں۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر