ایشیائی ممالک میں سیلابی آفات، ہلاک افراد کی تعداد 1250 سے تجاوز کر گئی

کولمبو(نیشنل ٹائمز) ایشیائی ممالک میں سیلاب، طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہفتے میں ایک ہزار 250 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں شدید بارشوں سے سیلاب آیا جہاں ہلاکتوں کی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے، سری لنکا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کے باعث 390 سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، تھائی لینڈ میں سیلابی ریلوں نے درجنوں بستیوں کو ڈبو دیا جبکہ یہاں 176 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ملائیشیا میں بارشوں سے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور متعدد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، ایشیائی ممالک میں قدرتی آفات کے نتیجے میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے جبکہ گھروں اور بنیادی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔مذکورہ ممالک میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں مگر خراب موسمی صورت حال کے باعث دشواریاں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں، ماہرین موسمیاتی تبدیلی کو بارشوں، سمندری طوفانوں اور سیلاب کی شدت کا بڑا سبب قرار دے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر