فوجی مشقوں کے دوران بھارتی ٹینک نہر میں ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک

راجھستان(نیشنل ٹائمز) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں اندرا گاندھی کینال میں بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوبنے سے ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز صبح معمول کی فوجی مشق کے دوران پیش آیا، ٹینک میں دو فوجی موجود تھے جن میں سے ایک کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جب کہ دوسرا اندر ہی پھنس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک فوجی کی لاش کو کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد باہر نکالا گیا، مشق کے دوران بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک نہر عبور کرنے کی مشق کررہے تھے کہ ایک ٹینک درمیان میں پھنس کر ڈوبنے لگا۔اطلاع ملتے ہی پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد لاش کو نکالنے میں کامیاب ہوئیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر