چین کے ہانگ کانگ کی حکومت نے دو تنظیموں پر پابندی لگا دی

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے سیکرٹری برائے سکیورٹی کرس تانگ پھنگ-کیونگ نے قومی سلامتی کے تحفظ کے آرڈیننس (ایس این ایس او) (آرڈیننس نمبر 6، 2024) کی دفعہ 60(1) کے تحت دئیے گئے اختیارات استعمال کرتے ہوئے، گزٹ میں شائع کردہ حکم نامے کے ذریعے ’ہانگ کانگ پارلیمنٹ‘ اور ’ہانگ کانگ ڈیموکریٹک انڈیپنڈنس یونین‘ کی ایچ کے ایس اے آر میں سرگرمیوں یا ان کے کام جاری رکھنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایک ترجمان نے بتایاکہ سیکرٹری برائے سکیورٹی نے ایچ کے ایس اے آر میں،ہانگ کانگ پارلیمنٹ اور ،ہانگ کانگ ڈیموکریٹک انڈیپنڈنس یونین‘کی سرگرمیوں اور ان کے کام جاری رکھنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے،دونوں تنظیموں کو فوری طور پر کالعدم تنظیمیں قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص جو ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جن کا ایس این ایس او کی شق 62 سے 65 تک میں ذکر کیا گیا ہے جرم کا مرتکب ہو گا، ان کالعدم تنظیموں کے عہدیدار کے طور پر کام کرنے،یا ان کا رکن بننے،کالعدم تنظیموں کا عہدیدار ہونے کا دعوی یا اقرار کرنے،کالعدم تنظیموں کی طرف سے کو ئی بھی سرگرمی کرنے،کالعدم تنظیموں کے کسی بھی اجلاس میں شرکت کرنے،کسی دوسرے شخص کو ان کالعدم تنظیموں کا رکن بننے کی ترغیب دینے،کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی امداد دینے یااس کے لئے کوئی چندہ یا امداد حاصل کرنے والے کسی بھی شخص کو مجرم قرار دئیے جانے کے بعد 10 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر اور 14 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا بہت سنگین جرم ہے۔ان اقدامات اور سرگرمیوں کے سنگین نتائج ہوں گے۔پولیس متعلقہ مجرمانہ اقدامات کے خلاف سختی سے قانون کا نفاذ کرے گی اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں،ممنوعہ تنظیموں کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہ لیں اور خود کو ممنوعہ تنظیموں سے الگ رکھ کر ان سے کسی بھی قسم کا تعلق نہ رکھیں۔



  تازہ ترین   
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر