امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی، گیلپ سروے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت دوسری مدت صدارت کے 10 ماہ بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جوکہ 2021ء میں عہدہ چھوڑنے کے بعد سے اب تک کے سب سے نچلے درجے پر ہے۔گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ماہ میں ریکارڈ کیے گئے گیلپ سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد رہ گئی ہے، ریپبلکنز کی حالیہ الیکشن میں ہار اور شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 36 فیصد ہے جبکہ 60 فیصد عوام نے جنوری میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ان کی کارکردگی کو نامناسب قرار دیا ہے، یہ شرح جولائی کے مقابلے میں ایک پوائنٹ کم ہے، حالانکہ سروے کے مطابق اس دوران ٹرمپ کی مقبولیت 40 سے 41 فیصد کے درمیان مستحکم رہی تھی۔گیلپ سروے کے مطابق اگرچہ ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد ٹرمپ کی کارکردگی کو ناپسند کرتی ہے، لیکن ریپبلکنز اور آزاد ووٹرز میں بھی قبولیت کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے، اکتوبر کے آخر سے ریپبلکنز کی حمایت 7 پوائنٹ گر کر 84 فیصد رہ گئی، جبکہ آزاد ووٹرز میں قبولیت 33 فیصد سے کم ہو کر اب 25 فیصد رہ گئی ہے۔سروے کے مطابق جرائم سے متعلق ان کی پالیسی کو سب سے زیادہ 43 فیصد عوام نے سراہا، 41 فیصد نے خارجہ پالیسی کو مناسب قرار دیا اور 39 فیصد نے ان کی تجارتی پالیسی سے اتفاق ظاہر کیا۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر