جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، غزہ میں ہلاکتیں 70 ہزار سے متجاوز

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملے سے دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق 10 اکتوبر کو موثر ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے ہلاکتوں کے سلسلے میں تیزی آئی ہے۔فلسطینی ادارہ صحت نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک کُل تعداد 70 ہزار ایک سو ہو گئی ہے، رپورٹ میں حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ بندی جو 10 اکتوبر کو موثر ہوئی تھی، کے بعد ہونے والے حملوں میں 354 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔اس جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے جنوبی حصے پر حملے کے بعد ہوا تھا۔غزہ کے جنوبی علاقے میں واقع نصر ہسپتال کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں جن دو بچوں کی لاشیں لائی گئیں ان کی عمریں آٹھ اور 11 سال تھیں اور وہ دونوں بھائی تھے اور وہ اس وقت نشانہ بنے جب اسرائیلی ڈرون نے بینی سہیلہ کے علاقے میں ایک سکول کے قریب حملہ کیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جن دو افراد کو ہلاک کیا گیا وہ اسرائیل کے کنٹرولڈ علاقے میں گھسے ان کی سرگرمیاں مشتبہ تھیں اور وہ فوجیوں کی جانب بڑھ رہے تھے۔دوسری جانب حماس نے ایک بار پھر ثالثوں پر زورد دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسے حملوں سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں اور ان کو جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔واضح رہے کہ دو سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی جنگ سے تباہ ہونے والے غزہ کے حوالے سے امریکی منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اس منصوبے میں علاقے کے تحفظ، گورننس کے لیے بین الاقوامی فورس کی تعیناتی، عبورتی اتھارٹی کے قیام اور آزادی فلسطینی ریاست کے ممکنہ راستے کے نکات شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے حالیہ ہفتوں کے دوران خطے میں کئی دیگر محاذوں پر بھی پیش قدمی کی ہے۔اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دو افراد کو قتل کر دیا، ان افراد کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ہتھیار ڈال چکے تھے، اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فویج بھی وائرل ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر