کرپشن کے الزامات: یوکرینی صدر کے قریبی ساتھی اور چیف آف سٹاف عہدے سے مستعفی

کیف(نیشنل ٹائمز) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بااعتماد چیف آف سٹاف اینڈری یر ماک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یرماک یوکرین میں صدر زیلنسکی کے بعد سب سے بااثر شخصیت تھے اور 2019ء سے زیلنسکی کے ساتھ ہیں، یہاں تک کہ انہیں ملک کا غیر اعلان شدہ نائب صدر بھی کہا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یرماک صدر زیلنسکی کے اتنے قریب رہے کہ ان کے بغیر صدر کے فیصلوں کا تصور ممکن نہیں تھا، ان کا استعفیٰ اُس وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین کی انسدادِ بدعنوانی ایجنسیوں نے جمعہ کی صبح ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔یوکرین کے نیشنل اینٹی کرپشن بیورو (NABU) اور سپیشلائزڈ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس (SAPO) نے بتایا کہ چھاپہ بڑے مالیاتی کرپشن کیس سے منسلک ہے جس کی تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں۔خیال رہے کہ یہ وہی وسیع تحقیق ہے جس میں حال ہی میں سرکاری جوہری توانائی کمپنی اینرگوآٹوم میں 100 ملین ڈالر کے کک بیک سکینڈل کی تحقیقات شروع ہوئی تھیں۔تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں نے بتایا کہ کرپشن کیس میں دو اعلیٰ وزرا بھی پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم کے خلاف کارروائی عدم موجودگی میں چلائی جائے گی۔یرماک گزشتہ چار برس سے جاری روس یوکرین جنگ کے دوران صدر زیلنسکی کے سب سے قریبی ساتھی رہے ہیں اور امریکا کی جانب سے پیش کردہ نئے امن منصوبے پر مذاکرات کی قیادت بھی کر رہے تھے۔گھر پر چھاپے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ وہ مکمل تعاون کر رہے ہیں، اہلکار گھر کی مکمل تلاشی لے رہے ہیں اور وکلا بھی موجود ہیں، صدر زیلنسکی نے کہا کہ وہ صدر دفتر کو ازسر نو منظم کر رہے ہیں اور جلد ہی نئے چیف آف سٹاف کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر