آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور جوڈی رشتہِ ازدواج میں منسلک

سڈنی(نیشنل ٹائمز)آسٹریلیوی وزیر اعظم انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن سے رشتہِ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن کی شادی آج وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک نجی تقریب میں ہوئی، یہ پہلی بار ہے کہ کوئی برسرِ اقتدار آسٹریلوی وزیر اعظم اپنی مدتِ ملازمت کے دوران شادی کر رہا ہے۔وزیراعظم کی شادی کی یہ تقریب عوامی نہیں تھی بلکہ شادی میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار موجود تھے۔اس موقع پر ان کا پالتو کتا ٹوٹو بھی موجود تھا جوانگوٹھی کی حفاظت کی ذمہ داریاں سنبھال رہا تھا، تقریب میں دلہن خوبصورت اور نفیس سے سفید گاؤن میں نظر آئیں اور دُلہا یعنی وزیر اعظم نیوی بلوسوٹ میں ملبوس تھے۔تقریب میں موسیقی اور ایک خاص طور پر تیار شدہ شراب پیش کی گئی،تقریب، نجی اور ذاتی انداز کی تھی، کوئی سیاسی یا سرکاری تقریب نہیں تھی۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر