مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں مفت لاکرز کی سہولت فراہم

مکہ مکرمہ(نیشنل ٹائمز)مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کیلئے مفت لاکرز کی سہولت فراہم کر دی گئی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں جو لاکرز مہیا کئے ہیں وہ 24 گھنٹے دستیاب ہیں، انتظامیہ نے ابتدائی طور پر مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں 3 مقامات پر لاکرز کی سہولت فراہم کی ہے۔مغربی جانب کے صحن میں وضوخانہ نمبر6 جبکہ دوسرا لاکر شارع اجیاد میں وضوخانہ نمبر2 اور تیسرا لاکر مشرقی جانب مکہ مکرمہ کتب خانے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے، حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاکرز میں سامان رکھنے کی کوئی فیس نہیں، یہ سہولت زائرین کے لئے مفت فراہم کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے زائرین کے لئے مختلف نوعیت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ زائرین آرام سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں، مفت لاکرسسٹم کی سہولت بھی اسی اقدام کے سلسلے میں شروع کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر