سائنس دانوں کا چاند اور مریخ پر انسانی زندگی کے طویل قیام کے لئے خلائی کاشتکاری کا منصوبہ

میلبورن(شِنہوا)سائنس دانوں نے چاند اور مریخ پر طویل مدت تک انسانی زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے پودوں کے استعمال کا ایک خاکہ پیش کیا ہے، جن میں ایسی ٹیکنالوجیز شامل ہیں جو زمین پر بھی پائیدار خوراک کی پیداوار کو بدل سکتی ہیں۔
جمعرات کو آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبورن کی جانب سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے میں مختلف ممالک اور خلائی ایجنسیوں کے 40 سے زائد سائنس دان شامل ہیں، جو گہرے خلائی مشنوں کے لئے پودوں پر مبنی خود کفیل لائف سپورٹ نظام بنانے کے لئے درکار نباتاتی علوم میں پیش رفت کا خاکہ تیار کر رہے ہیں۔
نیو فائٹولوجسٹ میں شائع تحقیق کے مطابق اس نظام کے تحت تازہ خوراک اگائی جائے گی، پانی اور ہوا کو ری سائیکل کیا جائے گا اور خلانوردوں کی صحت اور فلاح و بہبود کی مدد بھی کی جاسکے گی۔
مستقبل کے مشنز کی رہنمائی کے لئےمصنفین نے ایک “نیا بائیو ری جنریٹو لائف سپورٹ سسٹم ریڈینس لیول فریم ورک” متعارف کرایا ہے جو اس بات کی پیمائش کرے گا کہ خلائی ماحول میں پودے غذائی اجزاء کو کس قدر موثر طریقے سے ری سائیکل کرتے ہیں، پانی کو صاف کرتے ہیں، آکسیجن پیدا کرتے ہیں اور غذائیت فراہم کرتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس روڈمیپ میں فصلوں کی خلائی کاشتکاری سے متعلق جدید پیش رفت، جیسے مصنوعی حیاتیات، انتہائی درست سینسرنگ اور کنٹرولڈ ماحول میں زراعت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
محققین نے کہا کہ یہ کام امریکی خلائی ادارے ناسا کے 2027 میں ہونے والے آرٹیمس تھری مشن سے قبل ترجیحات طے کرنے میں رہنمائی فراہم کرے گا جس کے ذریعے انسان دوبارہ چاند کی سطح پر اتریں گے اور اس میں لونر ایفیکٹس آن ایگریکلچرل فلورا نامی تجربہ شامل ہوگا جو چاند پر پہلی بار پودے اُگا کر انہیں زمین واپس لانے کی کوشش ہوگی۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر