وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، 2 نیشنل گارڈز زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کی گئی، جس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ فائرنگ سے 2اہلکار شدید زخمی ہوگئے، وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں حراست میں لے گیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو فوری طور پر واقعے کی مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے اور وہ لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مختلف ایجنسیاں مل کر واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہی ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آور کو جانور قرار دیا اور کہا کہ نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا بھاری قیمت چکائے گا۔رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد معمول کی کارروائیاں بحال کر دی گئیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیشنل گارڈز کے ممبران پر حملہ دہشتگردی ہے، نیشنل گارڈز پر حملے میں ملوث اس کی قیمت چکائے گا، یہ واقعہ نفرت اور برائی کی علامت ہے، وائٹ ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر نیشنل گارڈزکے اہلکاروں کو گولی ماری گئی، بائیڈن دور میں داخل ہوئے ہر پناہ گزین کی لازمی جانچ ہوگی۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا، امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 سال کے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال سے کر لی گئی ، رحمان اللہ 2021 میں امریکا آیا تھا۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر