بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی، سکھوں کا پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

نیویارک(نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے،بھارتی جبر و استبداد کا شکار سکھوں نے پاکستان کیخلاف دہشت گرد مودی کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔سکھوں کی سب سے بڑی تحریک “سکھ فار جسٹس “ نے بھارت کیخلاف سکھوں کی پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ کیا ہے، سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دینے کی درخواست کی ہے۔سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی کھلی دھمکی کے پیشِ نظر پاکستان کو فوری سکھوں کیلئے خصوصی بھرتی کاراستہ کھولنا ہوگا، پاکستان سکھوں کیلئے بھرتی کا راستہ کھولے تاکہ وہ سندھ کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل ہو سکیں۔سکھوں کی سب سے بڑی تحریک “سکھ فار جسٹس “ نے درخواست کی ہے کہ سکھ رضاکاروں کی خصوصی فہرست اور ایک وقف سکھ دفاعی یونٹ کی تشکیل کی جائے، سکھ رضا کاروں کے اس یونٹ کی تعیناتی خاص طور پر سندھ کے دفاع کے لیے کی جائے ، جیسے ہی پاکستان اندراج کاپروٹوکول جاری کرے گا، دنیا بھر میں ہزاروں سکھ رضاکار شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ۔سکھ فارجسٹس نے واضح کیا ہے کہ ہم اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر مضبوط مؤقف رکھتے ہیں ۔عالمی قوانین کے تحت فوجیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ضمیر یا اخلاقی وجوہات کی بنا ء پر کسی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر