پاکستان کے سخت اقدامات، افغانستان بدترین معاشی وانتظامی بحران سے دوچار

کابل(نیشنل ٹائمز)فغانستان اس وقت شدید معاشی، انتظامی اور انسانی بحران کی لپیٹ میں ہے جبکہ پاکستان کی سخت سرحدی پابندیوں اور غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی نے حالات کو مزید خراب کردیا۔دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی میں مصروف افغان طالبان داخلی بحران حل کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2025 میں 23 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کی وطن واپسی نے ملک میں بے پناہ دباؤ پیدا کیا ہے، غربت، بدترین حکومتی کارکردگی، صحت و تعلیم کی کمی اور بے روزگاری نے افغانستان کو غیر معمولی عدم استحکام کی جانب دھکیل دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان خواتین سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں کیونکہ محدود رسائی، سخت پابندیاں اور تحفظ کے شدید خطرات نے ان کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔افغانستان کی دیوالیہ معیشت کے باوجود بھارتی سرمایہ کاروں کو رعایتیں دیئے جانے پر ماہرین نے سوالات اٹھا دیئے ہیں جس سے مستقبل کی پالیسیوں پر بھی خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کی داخلی ہٹ دھرمی، بدانتظامی اور غیر ذمہ دارانہ طرز حکمرانی نے افغانستان کو شدید داخلی بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر