امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں، وہ اگلے سال اپریل میں بیجنگ کا دورہ کریں گے۔
چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو بھی اگلے سال کے آخر میں امریکہ کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔امریکی صدر اور چین کی وزارت خارجہ کے مطابق ٹرمپ اور شی جنپنگ نے تجارت، روس اور یوکرین جنگ، فینٹینیل اور تائیوان سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔خیال رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل جنوبی کوریا میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔چینی صدر سے رابطے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ہمارے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔ دوسری جانب چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو مساوات، احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر صحیح سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور شی جنپنگ کے درمیان کال تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی اور اس بات چیت میں توجہ تجارت پر مرکوز تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چینیوں کی طرف سے جو کچھ دیکھا ہے اس سے ہم خوش ہیں اور وہ بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔ٹیلی فونک رابطے میں تجارت کے علاوہ امریکی اور چینی صدور کے درمیان یوکرین اور تائیوان کے معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر