اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار

نیویارک(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہارکر دیا، دوران حراست تشدد، مشکوک اموات اورنارواسلوک کے واقعات کی مذمت کی۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسزاورحکام نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں سمیت 2800افراد کو غیر قانونی طورپر گرفتار کیا گیا۔عالمی ادارے کے مطابق دہشتگردی کے شبہ میں یا بغیر کسی الزام کے مسلم خاندانوں کے گھر گرائے گئے، تشدد اورامتیازی سلوک کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال کا آزادانہ اورشفاف جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں حراست کے دوران تشدد، بدسلوکی، حراستی ہلاکتوں اور لنچنگ کی اطلاعات پر گہری تشویش بیان کی۔دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق مبینہ اجتماعی سزا کے طور پر گھروں کی مسماری اور جبری بے دخلی کو بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا، موبائل انٹرنیٹ کی معطلی اور ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جن میں صحافی بھی شامل ہیں، بلاک کیے گئے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کشمیری طلبہ کی نگرانی، ڈیٹا کلیکشن اور بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر میں اضافے پر سوال اٹھائے گئے، گجرات و آسام میں مسلم گھروں، مساجد اور کاروبار کی مسماری اور جبری بے دخلیوں کو امتیازی اقدام قرار دیا گیا۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مسلمانوں اور روہنگیا پناہ گزینوں کو خطرناک حالات میں جبری طور پر واپس بھیجا گیا، بھارت قوانین میں اصلاحات، شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کے احتساب اور تمام من مانی حراستوں کا خاتمہ کرے۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر