ٹیرف اور سرمایہ کاری کی مد میں کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انہی معاشی اقدامات کی بدولت امریکا دنیا میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور باوقار ہو چکا ہے، میں نے 8 میں سے 5 جنگوں کو براہ راست ٹیرف کی وجہ سے روکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بیرونی ممالک سے ٹیرف اور سرمایہ کاری کی مد میں کھربوں ڈالر حاصل کر رہا ہے اور انہی معاشی اقدامات کی بدولت امریکا دنیا میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور باوقار ہو چکا ہے۔نہوں نے کہا کہ میں نے 8 میں سے 5 جنگیں صرف ٹیرف کی دھمکی دے کر رکوائیں، ان پالیسیوں سے ناصرف عالمی سطح پر تناؤ میں کمی آئی بلکہ امریکی معیشت کو بھی فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں افراط زر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ جوبائیڈن کے دور میں ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی دیکھنے میں آئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48 ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر