بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیاء کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

ڈھاکا(نیشنل ٹائمز) بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئر پرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ڈھاکا کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے خالدہ ضیاء کی میڈیکل ٹیم کے رکن اور ذاتی معالج پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین کے حوالے سے بتایا کہ ہسپتال داخلے کا فیصلہ خالدہ ضیاء کے علاج کیلئے تشکیل شدہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ذاتی معالج پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر کئی اہم ٹیسٹوں کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔خیال رہے کہ 79 سالہ سابق بنگلا دیشی وزیرِ اعظم کو اس سے قبل بھی 15 اکتوبر کو ہسپتال لایا گیا تھا، بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء گزشتہ کئی برسوں سے متعدد پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہیں جن میں آرتھرائٹس، ذیابیطس، گردوں کے مسائل، پھیپھڑوں کی تکالیف اور آنکھوں کے امراض شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر