بالتورو گلیشئیر پر ایک کپ چائے — برف میں بسی یادگار مہمان نوازی

تحریر: سعدیہ نارو
۲۷ جولائی کو گورو ٹو سے کنکورڈیا جاتے ہوئے سوا ایک بجے کے قریب ہم بالتورو گلیشئیر پر واقع ایک فوجی چوکی پر کچھ دیر آرام کی غرض سے رک گئے۔ وہاں موجود جوانوں نے خوش دلی سے ہمارا استقبال کیا۔ برف، پتھروں اور خاموشی کے اس جہان میں ان کے چہروں کی مدھم مسکراہٹ نے جیسے زندگی لوٹا دی۔ چوکی کے خوش اخلاق افسر نے ہمیں چائے کی فراخدلانہ پیشکش کی۔ انہیں سب “استاد جی” بلا رہے تھے۔ وہ ایک دن پہلے ہی ایک بلند پوسٹ سے اس کیمپ سائٹ پہنچے تھے۔ ایسے موسم میں، ایسے مقام پر، چائے ایک نعمت سے کم نہیں تھی۔ جب تک چائے تیار ہوتی رہی، ان جوانوں سے ہلکی پھلکی بات چیت کا سلسلہ چلتا رہا۔ انہی میں ایک خوش شکل اور شرمیلا سا نوجوان اویس تھا، جو صوابی کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتا تھا اور فوج کے میڈیکل شعبے سے وابستہ تھا۔ باتوں باتوں میں ایک اور جوان بھی آ ملا۔
استاد جی نے مسکراتے ہوئے مجھے اور میرے ساتھی کو کانچ کے کپوں میں چائے پیش کی۔ وہ لمحہ کسی نعمتِ غیر مترقبہ سے کم نہ تھا۔ برفیلے میدان کے بیچ گرم چائے کے کپ سے اٹھتی بھاپ، جیسے روح میں زندگی کی حرارت بھر رہی ہو۔ اتنی دیر میں فیصل بھائی بھی پہنچ گئے، تو میں نے مسکرا کر اپنا کپ انہیں تھما دیا۔ چائے کی اس سادہ سی پیشکش نے اس دن کے سفر کو ایک خوبصورت یاد میں بدل دیا۔ کون سوچ سکتا تھا کہ بالتورو جیسے ویران گلیشئیر پر ایسی مہمان نوازی نصیب ہو گی۔ ان جوانوں کے خلوص اور اپنائیت نے دل کو چھو لیا۔ ہم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور آگے بڑھنے کی تیاری کی۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر