ہوائی میں چین اور امریکہ کے فوجی سمندری مشاورتی معاہدے کے ورکنگ گروپ اجلاس کا انعقاد

بیجنگ(شِنہوا)چینی اور امریکی افواج نے 18 سے 20 نومبر تک امریکی ریاست ہوائی میں 2025 کے لئے چین-امریکہ فوجی سمندری مشاورتی معاہدے (ایم ایم سی اے) کے دوسرے ورکنگ گروپ اجلاس اور سالانہ سیشن کا انعقاد کیا۔چینی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تبادلے برابری اور احترام کی بنیاد پر کئے گئے اور دونوں فریقین نے بنیادی طور پر چین اور امریکہ کی بحری اور فضائی سلامتی کی صورت حال پر کھلا اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے سمندر اور فضا میں پیش آنے والے عام واقعات کا جائزہ لیا، فضائی اور بحری تصادم سے تحفظ کے لئے طرز عمل کے قواعد کے نفاذ کا تجزیہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بحری فوجی سلامتی کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر 2026 کی ورکنگ گروپ کے اجلاس کے لئے زیر بحث موضوعات پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔بیان کے مطابق فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایم ایم سی اے کا نظام دونوں افواج کی فرنٹ لائن فورسز کو زیادہ پیشہ ورانہ اور محفوظ انداز میں بات چیت کرنے، غلط فہمیوں کو کم کرنے، غلط اندازوں سے بچنے اور خطرات کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔چینی فریق نے اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہے جو نیویگیشن کی آزادی یا فضائی پرواز کے بہانے کئے جائیں جو چین کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی فریق کسی بھی قسم کی خلاف ورزی، اشتعال انگیزی یا چین کی نزدیک سے نگرانی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ چینی فریق قوانین اور ضوابط کے مطابق قومی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کا پختہ دفاع جاری رکھے گا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر