چین اور بحر الکاہل جزائر کے ممالک کی سیاسی جماعتوں کا تعاون گہرا کرنے کا عزم

بیجنگ(شِنہوا)چین اور بحرالکاہل جزائر کے ممالک کی سیاسی قیادت کے درمیان 5 واں مکالمہ بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں فریقین نے تعاون کو مضبوط کرنے کا عہد کیا۔اس مکالمے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو ہائی شنگ اور بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے سیاسی رہنماؤں اور چین میں موجود سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔لیو نے کہا کہ چین بحرالکاہل جزائر کے ممالک کی جانب سے “ایک چین کے اصول” پر عمل پیرا رہنے کو سراہتا ہے۔ سی پی سی بحرالکاہل جزائر کے ممالک کی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے ساتھ مل کر فریقین کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے کے لئے تیار ہے اور اتفاق رائے پیدا کرنے میں ایک صف اول کی قوت، باہم سیکھنے کے لئے ایک نمونہ اور عملی تعاون کے لئے ایک محرک قوت کا کردار ادا کرے گا اور چین-بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے ایک قریبی اور مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے لئے ہاتھ بٹائے گا۔بحرالکاہل جزائر کے ممالک کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سی پی سی کے ساتھ مکالمے اور تبادلے کو مضبوط کرنے، ہر شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے، چین کی طرف سے پیش کردہ 4 بڑے عالمی اقدامات پر مشترکہ طور پر عملدرآمد کرنے اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی
روس، امریکہ اور یوکرین کے مذاکرات 10 نومبر کے قریب دوبارہ شروع ہونے کا امکان
محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر