چین کے شمالی اندرونی منگولیا نے 5 سال بیجنگ کے2.7 گنا صحرائی علاقے پر قابو پالیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں گزشتہ 5 سال کے دوران 6 کروڑ 68 لاکھ 80 ہزار مو (تقریباً 44 لاکھ 60 ہزار ہیکٹرز) صحرائی علاقے پر قابو پایا گیا، جو بیجنگ کے 2.7 گنا رقبے کے مساوی ہے۔جنگلات و چراہ گاہوں کے علاقائی بیورو نے بتایا ہے کہ یہ کامیابی 2021 سے 2025 کے دوران چین کی طرف سے صحرا پر قابو پانے کی مجموعی کوششوں کا 40 فیصد ہے، جو چین کے شمال میں ماحولیاتی حفاظتی دیوار کو مزید مضبوط کرتی ہے۔اندرونی منگولیا 4 بڑے صحراؤں اور 4 وسیع ریگستانی علاقوں پر مشتمل ہے ،یہ وہ علاقہ ہے جو چین میں صحرا زدگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔حکام نے اس خطے میں ماحولیاتی انتظام کی ایک مربوط حکمت عملی اپنائی ہے۔صحرا پر قابو پانے کے اقدامات میں ایک خصوصی فنڈ، ترغیبی مراعات کے ذریعے عوام کی شرکت کو فروغ دینا، نئے آلات اور تکنیکس کو اختیار کرنا اور شمسی توانائی کے پینلز کے ذریعے ریت پر قابو پانےکے نئے طریقہ کار کا اطلاق شامل ہے۔ان کوششوں کی بدولت علاقے میں جنگلات کی شرح 21.98فیصد تک پہنچ گئی ہے جو 2021 کے مقابلے میں 1.19 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اس طرح خطے میں چراہ گاہوں کی شرح 45 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر