چائنہ ایسٹرن ایئر لائن بیجنگ اور مسقط کے درمیان براہ راست پروازیں چلائے گی

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ اور عمان کے مسقط کے درمیان براہ راست ہوائی مسافر روٹ 30 نومبر کو شروع کیا جائے گا۔بیجنگ داشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے (بی ڈی آئی اے) کے مطابق چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز ہفتے میں دو بار یعنی بدھ اور اتوار کے دن وسیع الجسامت طیارہ اے 330 ایئربس استعمال کرتے ہوئے ایم یو 2051 اور ایم یو 2052 پروازیں چلائے گی۔جانے والی پرواز بیجنگ کے وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے بی ڈی آئی اے سے روانہ ہو گی اور مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 55 منٹ پر مسقط بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے گی۔ واپسی کی پرواز مسقط سے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 55 منٹ پر روانہ ہو گی اور بیجنگ کے وقت کے مطابق اگلے دن صبح 10 بجے بی ڈی آئی اے پہنچے گی۔چین اور عمان کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون اور ثقافتی تبادلے مزید گہرے ہوئے ہیں۔رواں سال مئی میں چین نے سعودی عرب، عمان، کویت اور بحرین کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزہ فری پالیسی کا تجرباتی نفاذ شروع کیا تھا۔ 9 جون 2025 سے 8 جون 2026 تک وہ کاروبار، سیاحت، خاندانی ملاقاتوں، تبادلے یا ٹرانزٹ کے مقاصد کی خاطر 30 دن تک کے قیام کے لئے ویزا کے بغیر چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔ہوائی اڈے کے مطابق اس براہ راست پرواز کے روٹ کا آغاز دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں کو مزید فروغ دے گا اور عملی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کی مزید ترقی کے لئے ایک مضبوط تحریک فراہم کرے گا۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر