چین نے ڈوبے ہوئے بحری جنگی جہازوں کے نوادرات کے تحفظ کا زیر آب علاقہ قائم کردیا

جنان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے حکام نے ساحلی پانیوں کے اضافی 43 ہزار مربع میٹر علاقے کو ثقافتی نوادرات کے زیر آب تحفظ زون کا حصہ قرار دیا ہے جس کا مقصد طویل عرصہ قبل پہلی چین-جاپان جنگ کے دوران ڈوبنے والے 3 جنگی بحری جہازوں کی گمشدہ باقیات کا تحفظ کرنا ہے۔شان ڈونگ صوبائی محکمہ ثقافت اور سیاحت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر محفوظ شدہ آبی علاقے کا درست محل وقوع جاری کیا ہے۔ عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد پہلی چین-جاپان جنگ کی زیر آب ثقافتی نوادرات کو محفوظ بنانا ہے۔تحفظ کے نئے اقدامات کے تحت اس علاقے میں ماہی گیری، دھماکہ خیز مواد کا استعمال اور ایسی تعمیراتی سرگرمیاں ممنوع ہوں گی جن سے زیر آب نوادرات کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو۔شان ڈونگ زیر آب آثار قدیمہ تحقیقی مرکز کے زیر آب آثار قدیمہ تحقیقی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژو چھیانگ نے کہا کہ 3 بحری جہازوں کے ملبے کے مقامات ایک دوسرے کے قریب واقع ہیں جو وے ہائی خلیج میں لیوگونگ جزیرے کے قریب 4 سے 6 میٹر زیر آب موجود ہیں۔ان باقیات کی شناخت ڈنگ یوآن، لائی یوآن اور جنگ یوآن کے طور پر کی گئی ہے۔ بے یانگ بیڑے کے یہ تما م بحری جنگی جہاز چھنگ دور (1644-1912) سے تعلق رکھتے ہیں۔ کسی جہاز کا مکمل ڈھانچہ موجود نہیں ہے، صرف جہازوں کے بکھرے ہوئے ٹکڑے باقی ہیں۔یہ جہاز پہلی چین-جاپان جنگ کے دوران تباہ ہوئے تھے جسے چین میں جیاوو جنگ کے طور پر جانا جاتا ہے۔یہ جنگ 25 جولائی 1894 کو شروع ہوئی تھی جب جاپانی جنگی جہازوں نے 2 چینی جہازوں پر کوریا کی بندرگاہ آسان کے قریب حملہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر