سعودی عرب میں ابر رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں بارش کے لئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے تمام علاقوں میں گزشتہ روز استسقاء کی نمازیں ادا کی گئیں تاکہ اللہ سے بارش کی درخواست کی جا سکے۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نمازیں سنت نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے مطابق خشک سالی اور بارش کے دیر سے آنے کے دوران ادا کی گئیں تاکہ اللہ کی مہربانی اور کرم سے پورے ملک میں بارش ہو سکے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر لوگ مختلف شہروں، صوبوں، مراکز اور گاؤں میں واقع مساجد اور استسقاء کے لئے مخصوص مقامات پر جا کر اس روحانی تقریب میں شریک ہوئے۔اس کے علاوہ مفتی اعظم نے بھی ملک بھر کے عوام کو بارش کے لئے نماز استسقاء پڑھنے کی اپیل کی تھی۔اسلام میں نماز استسقاء دو رکعات پر مشتمل ایک خاص نماز ہے جس میں لوگ اللہ سے معافی مانگتے ہیں اور بارش کی دعا کرتے ہیں، یہ نماز عموماً خطبہ کے ساتھ ادا کی جاتی ہے، جس میں امام عوام کو اللہ سے معافی طلب کرنے اور بارش کے لئے دعا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔سعودی عرب کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں خشک سالی اور ریکارڈ سطح کی کم بارشوں کے بڑھتے ہوئے بحران کے بعد شام اور قطر جیسے عرب ممالک نے عوام کو استسقاء کی نماز ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔شام میں وزارت اوقاف کی ہدایت پر استسقاء کی نماز آج پورے ملک میں ادا کی جائے گی، وزارت نے لوگوں سے کہا ہے کہ نماز سے پہلے تین دن روزہ رکھیں، ضائع شدہ حقوق کی واپسی کریں اور اجتماعی توبہ و مغفرت کے ساتھ نماز میں شرکت کریں۔قطر نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کی اپیل پر لوگوں نے گزشتہ روز استسقاء کی نماز ادا کی، امیر قطر نے اس نماز کی قیادت کرتے ہوئے ہزاروں عبادت گزاروں کے ساتھ دوحہ کی لوسیل مسجد میں شرکت کی۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر