ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران شہر خالی کرنے کا عندیہ دے دیا

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پانی کی قلت کے باعث تہران شہر خالی کرنے کا عندیہ دے دیا۔ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا تہران میں پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، پانی کے شدید بحران کے باعث شہر خالی کرنا پڑ سکتا ہے، آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہوگی۔صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ نومبر کے آخر یا دسمبرکے شروع میں تہران میں پانی کی راشننگ شروع کریں گے، راشننگ کے دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران خالی کروانا پڑ سکتا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی ہے، اس سال ایران میں بارش میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ایران کے کئی صوبوں میں 50 سے 80 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کی امید عام طور پر سردیوں میں ہوتی ہے، بارش سے صورتحال بہتر ہوسکتی ہے، اس وقت ایران شدید خشک سالی کا شکار ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر