گودی میڈیا نے ایک بار پھر کشمیری مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارت کے گودی میڈیا پر بیٹھے مودی نواز اینکر پرسنز نے ایک بار پھر کشمیری مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔
ریپبلک ٹی وی کے متنازع اینکر ارنب گوسوامی نے اپنے تازہ پروگرام میں مسلمانوں اور کشمیری رہنماؤں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیئے جنہیں انسانی حقوق کے حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ارنب گوسوامی نے اپنے شو میں کہا کہ بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں، ملک میں وائٹ کالر جہاد چل رہا ہے، مسلمان بھارت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کشمیری رہنما عمر عبداللہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمر عبداللہ منافق ہیں، ان پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح محبوبہ مفتی سمیت کشمیری سیاسی رہنماؤں کو بھی دھوکے باز اور فکری فراڈ قرار دیا۔گوسوامی نے ایک معروف بھارتی صحافی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک خاص صحافی ہے جسے حافظ سعید کو صحافت کا آئیڈیل قرار دینے پر خوب داد ملتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ارنب گوسوامی کی جانب سے “وائٹ کالر جہاد” جیسے الفاظ کا بار بار استعمال کشمیری مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت انگیز بیانیہ تیار کرنے کی کوشش ہے جو صحافتی اخلاقیات اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔میڈیا واچ ڈاگز اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت اور میڈیا ریگولیٹری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر