ایکواڈور: جیل میں ہنگامہ آرائی، 31 قیدی ہلاک، درجنوں شدید زخمی

کوئٹو(نیشنل ٹائمز)ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے باعث 31 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ صوبہ ایل اورو کے شہر مچالا کی جیل میں پیش آیا، جیل حکام نے بتایا کہ ہنگامے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ 27 قیدی دم گھٹنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔جیل حکام کے مطابق واقعے میں 33 قیدی اور ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوا ہے، حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ واقعہ دو گینگز کے درمیان لڑائی کی وجہ سے پیش آیا یا پھر اس کی وجہ کچھ اور تھی۔تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ اس پرتشدد واقعے کا تعلق کچھ قیدیوں کو ایک اور ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کئے جانے سے متعلق ہے جس کو حال ہی میں حکومت کی جانب سے نوبووا صوبے میں تعمیر کیا ہے اور رواں ماہ اس کا افتتاح ہونا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر