فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

منیلا(نیشنل ٹائمز)فلپائن میں سمندری طوفان فنگ وونگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ چکی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر طوفان کے باعث فلپائن کے کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا ہے، طوفان فنگ وونگ تباہی مچانے کے بعد تائیوان کے قریب پہنچ گیا، تائیوان میں طوفان کی آمد سے قبل شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔تائیوانی حکام کے مطابق طوفان کے خدشے پر تائیوان کے مختلف اضلاع میں سکولز اور دفاتر بند کر دیے گئے، اب تک 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، طوفان کے باعث سمندر میں لہریں بلند اور خطرناک ہو چکی ہیں، شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر