چینی وزیر خارجہ کا چین۔کینیڈا تعلقات کی صحت مندانہ، مستحکم اور پائیدار ترقی کا مطالبہ

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے چین اور کینیڈا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تعلقات کی صحت مندانہ،مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک دوسرے کے جائز خدشات مناسب طریقے سے حل کریں۔وانگ،جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کےسیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات کینیڈین وزیر خارجہ انیتا انند کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ عرصہ قبل ہی چینی صدر شی جی پھنگ اور کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کی جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں ایک اہم ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم اتفاق رائے طے پایا تھا، انہوں نے چین۔کینیڈا تعلقات کی بہتری اور ترقی کے لئے تزویراتی رہنمائی فراہم کی جو اس بات کی علامت ہے کہ سات سال کی مشکلات کے بعد چین اور کینیڈا کے تعلقات دوبارہ ترقی کے درست راستے پر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہمارا سر فہرست ایجنڈا ہے۔وانگ نے کہا کہ چین کینیڈا کے ساتھ رابطوں کو مستحکم کرنا چاہتا ہے اور مختلف شعبوں میں تبادلےاور تعاون دوبار ہ شروع کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانا چاہتا ہے تاکہ ترقی کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی رفتار کو عملی اور تعمیری انداز میں مستحکم کیا جا سکے۔اس موقع پر انیتا انند نے کہا کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل دونوں ممالک کے سربراہان نے گیونگ جو میں ایک نتیجہ خیز، مفصل اور تعمیری ملاقات کی جو چین۔کینیڈا تعلقات کی بہتری کا ایک اہم موڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا چین کے ساتھ ہر سطح پر اور مختلف شعبوں میں مکالمہ اور رابطے کو بڑھانے کےموقع سے فائدہ اٹھانے، باہمی تفہیم اور اعتماد کو گہرا کرنے، اپنی تزویراتی شراکت داری کو دوبارہ فعال کرنے، تجارت، قونصلر امور، انسداد منشیات اور توانائی جیسے شعبوں میں زیادہ باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عملدرآمد کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر