نئی دلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب گاڑی میں دھماکہ، 13 افراد ہلاک

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے قریب گاڑی میں زور دار دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 30 زخمی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعہ میٹر سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے باعث وہاں موجود دیگر گاڑیوں میں آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھے بڑے پیمانے پر پھیل گئی تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیاہے۔ دھماکے میں 13 افراد کے ہلاک جبکہ 30 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،دھماکے میں زخمی 3 افراد کی حالات تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بھارتی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پولیس کو مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد ملاہے ۔ Ad powered by advergic.com



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر