جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز) جنگ بندی کے باوجود جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جن کے باعث خان یونس اور رفاہ میں مکانات مسمار اور شہدا کی تعداد بڑھتی جا رہی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امدادی کارکن ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں، امدادی کارکنوں نے ملبے سے حالیہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی 9 میتیں نکال لیں، 10 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 241 فلسطینی شہید جبکہ 614 زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 69 ہزار 169 ہو گئی جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 685 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، غزہ پٹی میں امدادی سامان کی رسائی محدود ہونے اور بنیادی سہولیات کی کمی سے شدید انسانی بحران پیدا ہوچکا ہے، اقوام متحدہ اور غیر ملکی ادارے پھنسے ہوئے شہریوں تک رسائی بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔خوراک، پانی اور دواؤں کی کمی نے فلسطینیوں کی حالت مزید خراب کر دی، عالمی تنظیموں نے اسرائیلی اور مقامی حکام سے فوری اور بلا روک ٹوک امدادی ترسیل کی اپیل کر دی۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر