چین کے شی آن میں سوئی اور تانگ خاندانوں کے آثار قدیمہ کے مقامات دریافت

شی آن(شِنہوا)شانشی اکیڈمی آف آرکیالوجی نے اعلان کیا ہے کہ ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں آثار قدیمہ کے 25 مقامات دریافت کئے ہیں جن میں سوئی (581-618) اور تانگ (618-907) خاندانوں سے تعلق رکھنے والے راکھ کے گڑھے اور کنویں بھی شامل ہیں۔
یہ کھدائی شانشی اکیڈمی آف آرکیالوجی نے اکتوبر 2023 میں شہر کے بے لین ضلع میں ایک مقامی تعمیراتی منصوبے سے قبل کی تھی۔ آثار قدیمہ کے اس مقام کی شناخت تونگ یی فانگ کے کھنڈرات کے اندر کی گئی جو سوئی اور تانگ خاندانوں کے دوران مشہور چھانگ آن شہر میں اعلیٰ عہدیداروں اور معززین کے لئے رہائشی کمپاؤنڈ تھا۔
کھدائی کے دوران مجموعی طور پر 27 آثار قدیمہ مقامات دریافت ہوئیں جن میں 21 راکھ کے گڑھے، 5 کنویں اور ایک نالہ شامل ہے۔ ان میں سے 25 مقامات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ ان کا تعلق سوئی اور تانگ ادوار سے ہے۔
کل 73 نوادرات یا ان کے مجموعے بھی دریافت ہوئے، جن میں زیادہ تر مٹی کے برتن اور تعمیراتی اجزاء شامل ہیں جبکہ چند تانبے کے سکے، لوہے کی اشیاء اور سیپیاں بھی ملی ہیں۔
یہ دریافتیں قدیم شہر چھانگ آن میں رہائشی کوارٹرز کی ترتیب اور ارتقا کو سمجھنے کے لئے اہم نئی معلومات فراہم کرتی ہیں۔ برآمد شدہ سرامکس سوئی اور تانگ خاندانوں کے دوران سماجی زندگی پر تحقیق کے لئے نیا مواد فراہم کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر