چین کی ماحولیاتی پالیسی پر امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، چینی مندوب

اقوام متحدہ(شِنہوا)ایک چینی مندوب نے چین کی ماحولیاتی پالیسی کے متعلق بے بنیاد امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ماحول اور سلامتی کے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی نمائندے ڈین نیگریا نے چین پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین اپنے معاشی حریفوں کو کمزور کرکے غیر منصفانہ معاشی فوائد حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ارکان پر زور دیا تھا کہ وہ امریکہ کو بطور ماڈل دیکھیں۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے امریکی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین 1.4 ارب کی آبادی والا اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی مجموعی ملکی پیداوار رکھنے والا ملک ہے، چین عالمی معاشی ترقی میں سالانہ 30 فیصد حصہ ڈال رہا ہے اور اس کا فی کس کاربن اخراج دنیا میں سب سے زیادہ اخراج کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے چین کو مضبوط عزم رکھنے، ٹھوس اقدامات کرنے اور کاربن کے اخراج میں کمی کے وعدے پورے کرنے میں نمایاں نتائج دکھانے والے ملک کے طور پر تسلیم کر رکھا ہے۔ چین ماحولیاتی تبدیلی کے متعلق عالمی ردعمل میں یقینی طور پر عملی اقدامات کرنے والا ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بالواسطہ طور پر نشاندہی کرناچاہوں گا کہ سلامتی کونسل کا ایک اور مستقل رکن تاریخی طور پر گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور یہ کاربن کے اخراج کے حوالے سے ہمیشہ دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ سلامتی کونسل کے اس مستقل رکن نے پیرس معاہدے سے دو مرتبہ دستبرداری اختیار کرکے تاریخ میں پیچھے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا اور عالمی ماحولیاتی نظم ونسق کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے تناظر میں کون اقدامات اٹھا رہا؟ کون ذمہ داریوں سے پہلو تہی کر رہا ہے؟ کون تعاون کو فروغ دے رہا ہے؟ کون تعاون کو نقصان پہنچا رہا ہے؟ بین الاقوامی برادری کو سب واضح نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی ماحولیاتی اقدامات کے معاملے میں ایک دوسرے پر الزام تراشی اور ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرنے کے بجائے تعاون اور یکجہتی کو فروغ دے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر