سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے: طاہر اشرفی

لاہور(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے قابلِ افسوس اور پاکستان کے تشخص کے خلاف قرار دیا ہے۔
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد سے متعلق جو گفتگو کی وہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ پاکستان کے قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، پاک فوج پر اس طرح کی الزام تراشی بھارت نے بھی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مساجد و مدارس کی محافظ ہے، اُن کی اساس ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ پر قائم ہے، فوج نے دہشتگردی کے خلاف بڑی جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی، آج بھی وہ ملک پر مسلط جنگ کا مقابلہ کر رہی ہے۔مولانا اشرفی نے کہا کہ پاک فوج کی مساجد میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، لیکن وزیراعلیٰ اور ان کے ساتھیوں نے اس وقت کبھی کوئی بات نہیں کی جب مساجد سے لاشیں اٹھائی جا رہی تھیں، پاکستان میں 70 فیصد دہشت گردی کے واقعات جمعے کے روز ہوئے، یہ مساجد کس کا ہدف تھیں؟مولانا طاہر اشرفی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ وزیراعلیٰ کو اس نوعیت کے بیانات سے باز رکھیں، سیاسی مخالفت میں اس حد تک جانا درست نہیں کہ ملک، قوم اور پاک فوج کے وقار کو نقصان پہنچے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان حقیقت کے منافی اور صرف دشمن کے مفاد میں ہے، اس طرح کی گفتگو وزیراعلیٰ کے منصب کے شایانِ شان نہیں۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر