سوشل میڈیا پر کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چودھری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر پارلیمانی اُمور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں وزیر مملکت طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ یہاں کی پولیس کےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کوہضم نہیں ہورہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دشمن کی طرف سےجھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کوفنڈنگ ہو رہی ہے، سوشل میڈیاپرپاکستان کے خلاف نفرت انگیز ایجنڈا پیش کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی اُمور کا کہنا تھا کہ نوجوان بغیرتصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیاپرشیئرنہ کریں، آزاد کشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہم دل سے آزاد کشمیر کے شہریوں کی عزت کرتے ہیں اور قائداعظم محمد علی جناح کے قول ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ پر وطنِ عزیز کا ہر بچہ ایمان رکھتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ دھیرکوٹ گاڑی پرحملے کی ویڈیو کو منفی اندازمیں پیش کیا گیا، ویڈیومیں تاثر دیا گیا گاڑی پرحملہ راولپنڈی میں ہوا،جعلی ویڈیوز کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے 5رکنی کمیٹی کو مظفرآباد بھیجا، ہم نے تحریری معاہدہ کیا۔
طلال چودھری
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پرانی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر ڈرامائی اندازمیں پیش کیا جا رہا ہے، باغ ہسپتال کی ویڈیوز میں راولپنڈی کا ہسپتال بتایا گیا، آزادکشمیر میں مذاکرات کے دوران جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جاتی رہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورکشمیرکےرشتے کوکسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے،اسلام آباد میں کسی قومیت کے ساتھ کوئی تفریق نہیں کی جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر