بلوچستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے یشِ نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اجتماعات اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔حکم نامے میں بتایا گیا کہ اِس کے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے، حالات معمول پر آنے کے بعد دفعہ144 اُٹھا لی جائے گی۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں جلسوں اور ریلیوں پر پابندی لگاتے ہوئے لاؤڈ سپیکر کا استعمال صرف اذان اور خطے تک محدود کرتے ہوئے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی۔واضح رہے محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر موجود پابندی میں ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے تحت توسیع کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زیادہ افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، علاوہ ازیں پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر