سود کے نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں: حافظ نعیم الرحمان

لاہور(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سود کے نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پر عزم ہیں کہ ہم پاکستان میں ہونے والا دنیا کی تاریخ کا بہت بڑا اجتماع ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ مینار پاکستان تین سو انتیس ایکٹر پر مشتمل علاقہ ہے، دنیا میں خواتین کا بھی بڑا اجتماع ثابت ہوگا، وکلاء طلبہ خواتین نوجوانوں کی بڑی تعداد مینار پاکستان پر ہوگی، جمہوریت دیکھنی ہے تو جماعت اسلامی کو دیکھیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں ’میرا پاکستان‘ کا بڑا ڈسپلے ہوگا،مینار پاکستان اجتماع عام میں قرارداد معیشت پاس کریں گے، ہمارا سلوگن ’بدل دو نظام‘ محض نعرہ نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان جو اب تک 78سال کا ہو چکا ہے ستر فیصد تو نوجوان ہیں اس ملک میں سسٹم ہی موجود نہیں، عدالتی نظام کسی جج یا وکیل سے پوچھ لیں، پاکستان کا موجودہ عدالتی نظام گل سڑ چکا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ عدالت کا پورا نظام تبدیل کرنا پڑے گا، پیوند کاری سے عدالتی نظام تبدیل نہیں ہوگا، شاخوں کو کاٹنے یا جھاڑنے سے نہیں ہوگا بلکہ نیا نظام لانا ہوگا جس میں نظام پر کوئی طبقہ مالک نہیں بنے گا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام میں جتنی دولت ہے وہ اتنی اچھی تعلیم خریدتا ہے، جس قوم میں تعلیم دولت کی بنیاد پر ہو تو کیا قوم بنے گی، بہترین نصاب بنانا ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب تک سود کا نظام رہے گا تو معاشی نظام نہیں پنپنے گا، معیشت کی قرارداد دین و آئین کے مطابق لائیں گے، استحصالی نظام ختم کرنا ہوگا، مزدوروں کو لیبر لاز کے ذریعے حقوق حاصل نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر