محسن نقوی سے ترکیہ کے ہم منصب کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
علی یرلیکایا نے وفاقی دارالحکومت میں واقعہ وزارت داخلہ کا دورہ کیا، محسن نقوی نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماؤں کی ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاک تعلقات ترکیہ، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، انسانی سمگلنگ، بارڈر سکیورٹی، سائبر کرائم، کوسٹ گارڈ اور پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کو مزید فعال کرنے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پربھی اتفاق ہوا، دوران ملاقات فیصلہ ہوا کہ ورکنگ گروپ ہر سال چار مرتبہ ملاقات کرے گا۔دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی ترکیہ کی سکیورٹی سے الگ نہیں ہے۔ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں فعال کردار کو سراہا‎ ،‎ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین امیگریشن اور آنسانی سمگلنگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن ایک بین الاقوامی مسلہ ہے، اس کے سدباب کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، اںہوں نے پاکستان کی جانب سے انٹر پول کے انتخابات میں ترکیہ کی بھر پور حمایت کا اعلان بھی کیا اور انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا فیصلہ کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ‎پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس محدود وسائل کے باوجود قابل ستائش کام کر رہی ہے، گزشتہ پانچ سال میں پاکستان سے ترکیہ منشیات سمگلنگ کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پولیس ٹریننگ کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے،‎دونوں مملک کا مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔علی یرلیکایا نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ‎ترکیہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے،جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔اِس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ این پی اے، آئی جی ایف سی، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ڈی جی این سی سی آئی اے، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر