پاکستانی نوجوان فصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے چین میں کاشتکاری کی مہارتیں سیکھنے میں مگن

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں واقع آلو کی حیاتیاتی تحقیق کے ایک ادارے میں داخل ہوتے ہی دورہ کرنے والے قطار در قطار ہرے بھرے آلو کے پودے دیکھ سکتے ہیں جو انتہائی نگہداشت میں پروان چڑھ رہے ہیں۔ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی کے طالب علم شریف گل پودوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہے تھے اور ان کی نشوونما کا ریکارڈ رکھ رہے تھے۔ زرعی تعلیم کے حصول کے دوران وہ آلو کی نئی اقسام کی افزائش اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے طریقہ کار پر تحقیق کر رہے ہیں۔شریف گل نے کہا کہ چین کے پاس جدید زرعی ٹیکنالوجی اور نہایت خوشگوار تحقیقی ماحول ہے۔ مجھے آلو کی اس تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے جو نئی اقسام کی تیاری اور پائیدار کاشتکاری کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے جس سے میرے ملک کی زراعت کو مضبوط کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔شریف گل یہاں 3 سال گزار چکے ہیں۔ انہوں نے ریٹون رائس پر اپنا ماسٹرز مکمل کیا۔ اب وہ آلو کی حیاتیاتی تحقیق کے ادارے میں پی ایچ ڈی کے دوران افزائش، تولید اور بیماریوں سے بچاؤ کی جدید تکنیکیں سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلو پاکستان کی ایک اہم نقد آور فصل ہے۔ یہ بھوک مٹانے اور عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔نومبر 2021 میں اس تحقیقاتی ادارے کے قیام کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کیا گیا۔ یہ منصوبہ ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی نے بین الاقوامی آلو مرکز (سی آئی پی)۔ ایشیا بحرالکاہل کے لئے چائنہ سنٹر اور بیلٹ اینڈ روڈ کے 10 سے زائد شراکت دار ممالک کے اشتراک سے شروع کیا تھا۔شریف کے نگران اور ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کے کالج آف ایگرونومی اینڈ بائیوٹیکنالوجی کے ڈین لیو دیان چھیو نے کہا کہ پاکستانی یونیورسٹیاں اور ادارے ہمارے اہم شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ہم نے باہمی تعاون خصوصاً افرادی قوت کی تربیت میں مضبوط تعلقات قائم کئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ہمارے کالج نے پاکستان سے تبادلے کے تحت تقریباً 10 طلبہ کی میزبانی کی ہے۔چین میں ایک ہزار زرعی گریجویٹس کی استعداد بڑھانے کے وزیراعظم کے اقدام کے تحت اگست میں 300 پاکستانی طلبہ کے دوسرے بیچ کی روانگی کی تقریب میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چین جانے والے نوجوان زرعی گریجویٹس کو ترغیب دی کہ وہ چین کی جدید زرعی تکنیکیں سیکھ کر پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لائیں۔شریف گل نے کہا “شکریہ چین”۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جب میں واپس جاؤں گا تو اپنی تمام مہارتیں پاکستان میں استعمال کروں گا تاکہ اپنے ملک کے زرعی شعبے کو مزید مضبوط بنا سکوں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر